ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا، گھنٹوں ہوئی پوچھ تاچھ

پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا، گھنٹوں ہوئی پوچھ تاچھ

Sat, 03 Jul 2021 00:41:44    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈرس پر تو کسانوں کا مظاہرہ سات مہینے سے جاری ہے ہی، کئی دیگر مقامات پر بھی وقتاً فوقتاً کسان دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسانوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ کیا جس کے بعد مقامی پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے بعد پھر انھیں چھوڑ دیا گیا۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے 5 کسان ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے لے پارلیمنٹ کے دروازے کے قریب پہنچے اور نعرہ بازی کرنے لگے۔ کسان جب نعرہ بازی کر رہے تھے تو نئی دہلی ڈسٹرکٹ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ پھر فوری قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا اور پارلیمنٹ تھانہ لے کر پہنچی۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کسانوں سے تقریباً 4 گھنٹے پوچھ تاچھ کی اور پھر پولیس نے کسانوں پر 65 ڈی پی ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی۔ بعد ازاں کسانوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سے نئی دہلی ڈسٹرکٹ پولیس نے سیکورٹی کو بڑھا دیا ہے۔


Share: